سڈنی میں انوکھے انداز سے پاکستانی سیاحت کا فروغ


سڈنی: آسٹریلیان کے شہر سڈنی میں پاکستانی سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سڈنی میں پاکستان ہائی کمشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ بسوں کی تصاویر شیئر کیں جن پر پاکستان کے پرچم اور تاریخی مقامات کی تصاویر موجود ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق سڈنی میں بسوں پر پاکستانی سیاحت کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان سے محبت کا انوکھے انداز میں اظہار کیا گیا ہے۔

بسوں پر آویزاں کی گئی تصاویر میں جنوبی پنجاب کے قلعہ دراوڑ، مینار پاکستان کی تصاویر موجود ہیں جبکہ پاکستانی گاڑیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایک بس کے پیچھے لکھا ہے “دیکھ مگر پیار سے” جو پاکستان میں گاڑیوں پر عام طور پر لکھا نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں