رکی پونٹنگ کی آسٹریلیا کی مسلسل فتوحات کا ریکارڈ کس نے توڑا؟


آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر مردوں اور خواتین کی 50اوورز کی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی آخری گیندوں پر گارڈنر نے تین چکھے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور نیا ریکارڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیائی ویمن ٹیم کی مسلسل 22 ویں فتح تھی۔ آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم یہ ریکارڈ2003 میں بنایا تھا۔

آسٹریلیائی ویمن ٹیم  نے مسلسل22 میچ مارچ 2018 تا اپریل 2021 کے دوران جیتے جبکہ ان کی مینز ٹیم نے 21 جنوری 2003 تا مئی 2003 کے درمیان جیتے تھے۔

خواتین کی کرکٹ ٹیم نے تین میچ پاکستان، تین بھارت، سات نیوزی لینڈ، تین انگلینڈ، تین ویسٹ انڈیز اور تین سری لنکا کو ہرائے۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ اکتوبر2020میں برابر کیا تھا جب نیوزی لینڈ کوتیسرے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں