زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حماد اظہر

حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاریخی کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ملا جو اب سرپلس میں چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی  گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیمنٹ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ہم نے جلد ریکور کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں