نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوتے بھارت سے بات نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، وزیر اعظم

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر پاک بھارت جنرل فیصلہ کرتے ہیں کہ سرحد پرگولہ باری نہیں ہو گی تویہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور چینی سے متعلق معاملات شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ میں صرف عمران خان کے قریب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیلتے ہیں۔ لاہور جلسے کے بعد پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے اور آصف علی زرداری نے ان کو کھیلایا ہے۔ نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا۔


متعلقہ خبریں