جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا، فواد چوہدری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی سیاست نے مسلم لیگ ن کو سینٹرل پنجاب تک محدود کر دیا ہے۔ جو کام ضیاالحق نہیں کرسکے وہ آصف علی زرداری نے کر دیا اور پیپلز پارٹی اب اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ عمران خان کے خلاف تھے اب یہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا لیکن کمیٹی میں ثبوت نہیں دیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات پر حکومت اور حزب اختلاف دونوں کہتی ہیں کہ طریقہ کار درست نہیں۔ جب ہم اصلاحات کر رہے ہیں تو آپ اس میں شامل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کچرے کے مسائل اگر وزیر اعظم نے حل کرانے ہیں تو پھر ان ملازمین کو گھر بھیج دینا چاہیے۔ حکومت کے ڈھائی سال جو باقی ہیں یہ ڈیلیوری کے سال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا بحریہ ٹاون کراچی کے متاثر کو پلاٹ یا رقم واپس کرانے کا وعدہ

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وفاقی جماعتیں مضبوط ہوں اور حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کی قیمت مقرر کی ہے۔


متعلقہ خبریں