وزیر اعظم کا بحریہ ٹاون کراچی کے متاثر کو پلاٹ یا رقم واپس کرانے کا وعدہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے متاثر کو پلاٹ یا رقم واپس کرانے کا وعدہ کر دیا۔

وزیر اعطم عمران خان نے آج براہ راست عوام کے ٹیلی فون سنے اور ان کو مسائل کے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران وزیر اعظم کو ایک کالر نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے اپنا مسئلہ بتایا کہ بحریہ ٹاؤن رقم لینے کے باوجود 10 سال سے نہ پلاٹ دے رہا ہے اور نہ ہی پیسے واپس کر رہا ہے۔ میں نے اپنی ساری جمع پونجی بحریہ ٹاؤن میں لگا دی ہے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور سپریم کورٹ نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا اور عدالت کی جانب سے دو مرتبہ بحریہ ٹاؤن کو متاثرین کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا لیکن ڈیڑھ سال بعد بھی ہماری رقم واپس نہیں کی گئی۔

جس پر وزیر اعظم نے متاثرہ شخص کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں پلاٹ یا رقم واپس دلوا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا، شیخ رشید

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں سب سے بڑا عذاب قبضہ مافیا کی صورت میں ہے اور یہ قبضہ مافیا حکمرانوں کے ساتھ مل کر قبضے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈھائی سالوں میں پنجاب اور اسلام آباد میں ساڑھے چار سو ارب روپے کی حکومتی زمین چھڑوائی تھی۔ پہلی دفعہ ایسا ہے کہ حکومت اس مافیہ کی پشت پر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ بہت طاقتور لوگ ہیں۔


متعلقہ خبریں