کراچی: تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منگل کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

سندھ :کاروبار بند نہ کرنے اور جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا اہل خانہ کے ہمراہ دیں گے۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے الزام عائد کیا کہ شہر قائد میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے تنگ کیا جا رہا ہے۔

کراچی اور سکھر سمیت سندھ بھر میں 8 ویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ صرف لیاقت آباد لاہور سے زیادہ ٹیکس حکومت کو دیتا ہے لیکن تاجروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے بجائے انہیں سخت پریشان کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیاقت آباد سے ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے اور پھر وہاں پہنچ کر دھرنا دیں گے۔

وزیر اعظم کا بحریہ ٹاون کراچی کے متاثر کو پلاٹ یا رقم واپس کرانے کا وعدہ

کراچی کے تاجروں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں