پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل میں لاپرواہی کی، رپورٹ

پی ایس ایل

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 ملتوی ہونے کی وجوہات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل میں لاپرواہی کی جب کہ پی سی بی انتظامیہ نے نرم رویہ اختیار رکھا۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوٹل میں منعقدہ نجی پروگرامز بھی کورونا پھیلنے کا باعث بنے جب کہ فرنچائزز نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلا کیس مثبت آنے پر اقدامات کر لیے جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔


متعلقہ خبریں