بلاول ،مریم نواز اور وزیر اعظم کا ٹیلی فون


ْ
 سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کے لائیو کال سیشن کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز پر طنز کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا کارکن بھی وزیراعظم کو کال کرکے سوال پوچھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو بھی اگر کال کرتے ہیں، تو وزیراعظم ان سے بات کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر: آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم نے لائیو کال سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو کرپشن ختم نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کرتی ہے ۔ کرپٹ لوگ اقتدار میں آ کر چوری کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے عدالتوں سے نکلتے ہیں تو اِن پر پھول پھینکے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے طبقے کو عوام کا خون چوس کر پیسہ بنانے کی عادت پڑی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو کہہ رہے تھے شیورٹی بانڈ دو ، عدلیہ نے باہر بھیج دیا ۔ سارے کرپٹ اکٹھے ہیں کہ عمران خان کو نکالو ، پھر بھی این آر او نہیں ملے گا۔


متعلقہ خبریں