عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو کرپشن ختم نہیں کر سکتے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم  نے عوام سے ٹیلی فون کال پر مخاطب ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کرتی ہے ۔ کرپٹ لوگ اقتدار میں آ کر چوری کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے عدالتوں سے نکلتے ہیں تو اِن پر پھول پھینکے جاتے ہیں۔

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے طبقے کو عوام کا خون چوس کر پیسہ بنانے کی عادت پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کہہ رہے تھے شیورٹی بانڈ دو مگر عدلیہ نے باہر بھیج دیا ۔ سارے کرپٹ اکٹھے ہیں کہ عمران خان کو نکالو ، پھر بھی این آر او نہیں ملے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں