سلمان خان کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت17 جولائی تک ملتوی


 جودھ پور: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کیس میں سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

52 سالہ اداکار پیر کو جودھ پور کی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ضلعی اور سیشن جج چندرا کمار نے وکیل استغاثہ کی جانب سے دلائل کے آغاز کے لیے مہلت مانگنے پر مقدمہ کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

اداکار سلمان خان کو پانچ اپریل 2018 کو کالے ہرن کے شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سات اپریل 2018 کو عدالت نے سلمان خان کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم ان پر بغیر اجازت لیے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

بالی ووڈ اداکار نے سزا کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں