مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی

وزیراعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس کل بلایا جائیگا؟

مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم عمران سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی۔

عوام سے براہ راست ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایک خاتون نے وزیراعظم سے سوال پوچھا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گزارا مشکل ہو گیا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو ڈالر بھی سستا ہو گیا مگر مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ہم بچوں کے سکول کی فیس دیں یا گھر چلائیں۔

مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد ریکارڈ: 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان بھی قریب ہے جب کہ بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنڑول کریں۔ اگر ایسا نہیں ہو سکتا ہے تو ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔


متعلقہ خبریں