شہباز گل کو فرسٹریشن پر ترس آنے لگا لیکن کس کی؟

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ایک جملے میں 7 بار تم کا لفظ استعمال کر کے آپ نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف صاحب ایک ناکام وزیراعظم ہی نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

فیصل جاوید کا لائیو کال سیشن کے دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز پر طنز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے یہ تبصرہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موجودہ حکومت و حکمرانوں کو اپنے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا، فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وہ بیچارے ہر چیز میں ناکام رہے۔

سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت دے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نام لیے بنا اپنے ٹوئٹ بیان میں لکھا ہے کہ  اب تو ترس آتا ہے آپ کی فرسٹریشن پر۔


متعلقہ خبریں