فخر زمان کے رن آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران رن آؤٹ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھ گئے۔

فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرا رنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔

فخر زمان ڈی کاک کی چالاکی میں آ گئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے قانون کے مطابق اس طرح کھلاڑی کا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے میں آتا ہے۔

قانون کی شق نمبر 41.4 کے مطابق بلے باز کو گیند کرائے جانے کے بعد فیلڈر کی جانب سے کسی الفاظ یا ایکشن کے ذریعے اسکا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے کے زمرے میں آتا ہے اور بیٹنگ کرنے والی ٹیم پانچ رنز دیئے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔


متعلقہ خبریں