بالی وڈ اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


ممبئی: بالی ووڈ کے ایک اور سینئر اداکار گووندا بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔

بھارتی اداکار اکشے کمار کورونا میں مبتلا

صبح بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار گووندا میں آج صبح کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

گووندا کے مینیجر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار میں کورونا کی معمولی علامات موجود ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق گووندا کا علاج گھر پر کیا جارہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل گووندا کی اہلیہ اور بچوں میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ذرائع ابلاغ کے مطابق گووندا نے ملاقات کرنے والے افراد کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں