جنہوں نے نا اہل کروایا انہی کے ووٹوں سے گیلانی کو پارلیمنٹ میں لائے، بلاول بھٹو

پی پی نے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 122 پر فتح حاصل کرلی، بلاول

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن جماعتوں نے نا اہل کروایا انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے۔

بلاول ،مریم نواز اور وزیر اعظم کا ٹیلی فون

ہم نیوز کے مطابق نوڈیرو میں سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تین سال میں ملکی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا، اتنا ملکی تاریخ میں نہیں پہنچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی مہنگائی بزرگوں نے بھی نہيں دیکھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ہر پاکستانی کو مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سے آزادی دلوانی ہے۔

ٹھنڈا پانی پیئیں، لمبے سانس لیں، بلاول کا ن لیگ کو مشورہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کام کیا جن لوگوں نے آصف زرداری پر تشدد کیا اور انہیں گیارہ سال جیل میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے مقصد کے لیے ہمارے ساتھ جو ہوا وہ بھولنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ہم نیوز کےمطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کر برابری اورعزت کے ساتھ کام کریں۔

اپوزیشن کے370 اراکین کی گرفتاری کا عندیہ آمرانہ ہتھکنڈہ ہے، کائرہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ مل کریا اکیلے اپوزیشن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جب لانگ مارچ کے موقع پرسب تیاری تھی تو اپوزیشن نے اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن شروع کی۔


متعلقہ خبریں