فخر زمان جنوبی افریقا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقا میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

ان سے قبل جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلسی اپنی سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

فاف ڈو پلسی نے سری لنکا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

فخر زمان کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی یادگار اننگ نے بھارت کو بھی دیوانہ بنا لیا۔

گزشتہ ایک گھنٹے سے بھارت میں ٹویٹر ٹرینڈ میں فخر زمان سب سے آگے ہیں۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔


متعلقہ خبریں