میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی، فخر زمان


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

دوسرے ون ڈے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز پھر اگلے 10 اوورز آرام سے کھیلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے جس ہر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔


متعلقہ خبریں