فخر ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ون ڈے انٹرنیشنل میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 342 رنز ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

اوپنر بلے باز نے 150 گیندوں پر 193 رنز کی یادگار اننگز کھیل ڈالی جس میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی، فخر زمان

اس کے علاوہ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

انھوں نے آسٹریلیا کے شین واٹسن کے 186 رنز کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔

جنوبی افریقی ٹیم کی کامیابی کے باوجود فخر زمان کو آج کے میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں