اسلام آباد: کورونا کے مزید 714 کیسز رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں5ہزار20 نئےکیسز رپورٹ،81 اموات

ہم نیوز نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.5 ہو گئی ہے۔

اسلام ااباد میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 950 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر اقتدار میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہو جانے والے افراد کی تعداد 583 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مزید 796 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کورونا ایس او پیز پر عل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے بس اڈوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر واضح طور پر ہدایت کی کہ تمام بس اڈوں کے مالکان ماسک اور ایس او پیز پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ڈی ايچ او سے بھی ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دنیا میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ڈی سی آفس اور ڈی ایچ او آفس نے مشترکہ پلان ترتیب دیا اور طے کیا کہ کورونا سے بچاؤکے اقدامات اور آگاہی مہم پر مل کر کام کیا جائے گا۔ اس ضمن میں باقاعدہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔


متعلقہ خبریں