کورونا وائرس:پاکستان میں مزید43اموات،4ہزار323 نئےکیسز رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43اموات اور4 ہزار 323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد61ہزار650ہے، اور6لاکھ 15ہزار960افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار587 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 457، اسلام آباد 583، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد61ہزار552، خیبر پختونخوا92ہزار423، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار618، پنجاب 2 لاکھ 33 ہزار348، بلوچستان 19 ہزار785، آزاد کشمیر 13 ہزار446اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں