کورونا وائرس: دنیا میں28لاکھ65ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 19 لاکھ 10ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ65 ہزار921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ61لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 47ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 777 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 14لاکھ 20 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 31 ہزار 530 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 65 ہزار 132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 48 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 96 ہزار978جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 374ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 836 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 36 لاکھ 68ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 11ہزار30افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 34 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 ہزار263اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائز قرار

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں