نیب نے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں


ملتان:قومی احتساب بیورو(نیب) نے بہاالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں مبینہ طور پر کی جانے والی بدعنوانی (کرپشن) کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نیب نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین سمیت دیگر کے خلاف جامعہ (یونیورسٹی) کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق پروفیسر اسحاق فانی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں 92 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر نے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہوں کی مد میں بھی مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے۔

درخواست گزار نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر کی ملی بھگت سے فاصلاتی نظام تعلیم کی آمدنی اصل سے زائد ظاہر کی گئی۔

درخواست گزار پروفیسر اسحاق فانی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جامعہ کے اکاؤنٹ سے غیرقانونی طور پر 67 کروڑ 27 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

قومی احتساب بیورو نے وائس چانسلر کی مبینہ طور پر غیر قانونی تقرری سمیت دیگر مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔


متعلقہ خبریں