مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا آزاد گروپ بنانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے آزاد گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرنے والے وفد کے 27 ارکان نے آزاد گروپ بنانے کی درخواست جمع کرا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہمارا اپنا آزاد گروپ ہو گا جبکہ ہم پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہو گا، مولانا طاہر اشرفی

ذرائع کے مطابق شو کازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے بطور سربراہ شو کاز نوٹسز کی منظوری دی۔ اظہار وجوہ کے نوٹسز سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے۔


متعلقہ خبریں