کورونا وائرس: بھارت میں1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ


ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد کسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بھارت نے ایک دن میں ایک لاکھ تین ہزار558 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ سال 17 ستمبر کو97ہزار894 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ہندوستان میں گزشتہ روز478 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ65 ہزار101 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 26 دن سے مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور ایکٹیو کیسز کی تعداد7 لاکھ 41ہزار 830ہوگئی ہے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔ کیرالا، کرناٹکا، آندھرا پردیش اور تامل ناڈو بھی بری طرح وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔

مہاراشٹرا میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کا شہر ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

نئی دلی کی حکومت نے کیسز میں اضافے کے بعد شادیوں اور آخری رسومات سمیت دیگر اجتماعات پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں