عاطف اسلم کا سیاہ اور سفید روپ


موجودہ دور کے  مقبول ترین  گلوکارعاطف اسلم کا سیاہ اور سفید روپ سامنے آیا ہے۔ 

پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول عاطف اسلم نے چند روز پہلے اپنی اہلیہ کو ’ملکہ‘ قرار دیا تھا۔ اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی دھوم

عاطف اسلم نے لکھا تھا کہ تھا کہ ’ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں سے تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دیے۔ میں تم سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘ ۔

اب عاطف اسلم نے اپنی ایک سیاہ اور سفید تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ’پیشِ خدمت ہے سیاہ اور سفید‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

تصویر کے ساتھ انہوں نے عاطف اسلم، عادیز اور تھِنکنگ کا پیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار کی اس تصویر کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں