پاکستان کے 6 سال کے بیٹس مین سے دنیا حیران


لاہور: پاکستان کے 6 سال کے بیٹس مین نے کم عمر میں بڑے بڑے شارٹس کھیل کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

لاہور کے علاقے چاہ میرا کا رہائشی اور پہلی جماعت کا طالب علم گوہر لیاقت کو کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت ہے۔ گوہر لیاقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم اور محمد یوسف سے بھی بڑا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔

ننھا کھلاڑی روزانہ دو گھنٹے کرکٹ کی تربیت حاصل کرتا ہے جس کے لیے وہ روزانہ ریلوے ورلڈ ہال گراؤنڈ میں موجود ہوتا ہے۔ ننھا کھلاڑی ابھی سے بیٹنگ لائن پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔

کم عمر کھلاڑی خوب کھیلتا ہے جیسے بین الاقوامی کھلاڑی کھیلتے ہیں۔ اس بچے کے ماموں پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی کا آئی پی ایل میں الکوحل کی برانڈنگ سے انکار

بچے کا کہناہے کہ مجھے کور ڈرائیو زیادہ پسند ہے اور جس چیز میں کمزور ہوں اس پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔ بابر اعظم سے ملنے کی خواہش ہے۔

بچے کی میچ کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محمد یوسف اس کی حوصلہ افزائی کرنے اور ٹپس دینے اس کے پاس پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں