کورونا میں مبتلا اکشے کمار اسپتال منتقل

اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن کیسے بڑھایا ؟

فوٹو: فائل


صفِ اول کے بھارتی اداکار اکشے کمار کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پروگرام میں اکشے کمار نے تحریر کیا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

بھول بھلیاں اسٹار نے پیغام میں لکھا کہ میں ٹھیک ہوں مگر احتیاطی تدبیر کی طور پر ڈاکٹروں کی ہدایات پر مجھے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اکشے کمار نے تحریر کیا کہ مجھے امید ہے کہ میں جلد گھر لوٹ آؤں گا۔ آپ سب اپنا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کر لیا ہے۔

اکشے کمار نے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں