اگر آپ بےروزگار ہیں تو مفت بال کٹوا سکتے ہیں


اگر آپ بے روزگار ہیں تو فکر نہ کریں آپ مفت بال کٹوا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے بعد لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے یا ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی۔ جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات میں بےروزگاری کی وجہ سے لوگوں نے اپنے بہت سے اخراجات گھٹا دیے۔ اگر آپ کو اب تک نوکری نہیں مل سکی اور آپ کے بال بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جنہیں کٹوانے کے لیے آپ کے پاس پیسے نہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ دبئی میں آپ کو مفت بال کٹوانے کی سہولت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں فرعونوں کی پریڈ

دبئی میں ایک نائی کی دکان پر رمضان المبارک کے دوران بے روزگاروں کے بال مفت کاٹنے کی پیش کش کر دی گئی ہے۔

اس نائی کی دکان کے ساتھ ایک فلاحی تنظیم نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بےروزگاروں کو مفت بال کٹوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں