شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا حسن علی کے بولنگ اسٹائل پر دلچسپ تبصرہ

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے  کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے جو ان کے ٹیم سے نکلنے کا سبب بنی ہے۔

قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انجری ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔

جوہانسرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں  قومی ٹیم کےبلے باز فخر زمان کی شاندار سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 49 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

فخر زمان نے 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہ لے سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے تین جب کہ فلیکائیو نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پروٹیز کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل  سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں