مریم نواز کی طبیعت پھر ناساز


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہو گئی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گلے میں شدید درد کی شکایت  ہے، مریم نواز نے ڈاکٹروں کے کہنے پر ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مریم نواز ٹھیک ہو کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ قبل ازیں مریم نواز  کے گلے کے درد میں بہتری اور بخار اترنے کی خبر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ڈسکہ الیکشن فیصلے پر تمام ’شیروں‘ کو مبارکباد

مریم نواز کے خاندانی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ مریم نواز سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی، انہوں نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو بھی کی تھی۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگائی جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی تھیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کے باعث لندن سے لاہور پہنچے تھے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور مریم نواز کے والد نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا رپورٹ منفی آگئی

ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لیے گئے، ٹیسٹ رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں