گودام سے 15کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی، رانا ثنا اللہ


پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گودام سے 15 کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی، مجھے منشیات کیس میں ضمانت ملی تو نیب کا دوسرا کیس ڈال دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  میرے خلاف ایک روپے کی بے نامی پراپرٹی نہ نکال سکے۔ اس دن سے میرے اور فیملی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس سیل کیے ہوئے ہیں۔ کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے بیگ سے ہیروئن نکال کردی جس کی وڈیو بھی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا۔ گودام سے 15کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی۔ عدلیہ نے حکومت کو بےلگام چھوڑا تو حالات سنگین ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی طبیعت خراب ہے اس کی عوامی سطح پر نہیں آرہی ہیں۔ جب ضرورت ہو گی تو مریم نوازعوام میں بھی آئیں گی۔ جعلی حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں