صبا قمر کا سالگرہ پر خود کو تحفہ

صبا قمر کا سالگرہ پر خود کو تحفہ

فوٹو: فائل


معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر خود کو دلچسپ اور منفرد تحفہ دیا ہے۔ 

صبا قمر نے 5 اپریل یعنی اپنی سالگرہ کے دن اپنی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر 25 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں ہنستے اور پھر روتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

صبا نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ’محبت ایک خاص قسم کی جرات کا تقاضہ کرتی ہے، بار بار چوٹ کھا کر سنبھلنے کی جرات‘۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ گانا میری سالگرہ کے دن ریلیز ہوگا۔

اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کیا تھا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس گانے کا حصہ بنے۔


متعلقہ خبریں