نجی ایئر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، اسد عمر بھی سوار تھے


کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرلائن کی پرواز نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ پرواز میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق پرواز کراچی سے 12 بج کر30 منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کہنا ہے کہ جہاز میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی۔ اسد عمر خیریت سے ہیں اور متبادل فلائٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تھا۔

آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو بھی نقصان پہنچا تھا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔

پی آئی اے کو15 سال میں 5سو ارب روپے کا خسارہ

اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان نے کہا تھا کہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیے۔


متعلقہ خبریں