ایل جی کو کھربوں روپوں کا نقصان ،موبائل فون بند کرنے کا اعلان


اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ‘ایل جی’ نے اربوں روپوں کا مالی خسارہ برداشت کرنے کے بعد موبائل ڈویژن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے مسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جا رہا ہے۔

ایل جی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موبائل ڈویژن کی وجہ سے اسے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

نوکیا کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  مخصوص خطے کے موجودہ موبائل فون صارفین کو ایک وقت تک سروسز سپورٹ اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس فراہم کرے گی۔

ایل جی نے موبائل بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی تھیں۔ اپنی انہی جدت اور نت نئی ایجادات کے سبب سال 2013 میں ایک موقع پر ایل جی، سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون مینوفیکچرر بن گیا تھا۔

تجزیہ کاروں نے کمپنی کی چینی حریفوں کے مقابلے میں مارکیٹ میں تجربے کی کمی پر تنقید بھی کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں