وزیراعظم کی رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو رمضان المبارک میں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کریں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر توجہ نہ دی جائے،یہ حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن کو منہ نہ لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ڈھائی سال میں حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقےسے اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی گئی کہ چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں