تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقا بڑے اسٹارز سے محروم


جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل اپنے بڑے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، رباڈا، نگیڈی اور نوکیا تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کو چھوڑ کر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی آیل) میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

فخر ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز

جنوبی افریقا کے اسٹارز کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان کے پاس پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے تیسرا ون ڈے میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔

جب کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

 


متعلقہ خبریں