جب سندھ میں کورونا کی شرح دیگر کی نسبت زیادہ تھی تو کیا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی تھی؟شہباز گل

پانی کی کمی، تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے: شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی شہباز گل نے سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی کے بیان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ پہلےجب ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح کم تھی تو اس وقت سندھ میں40 فیصد تھی تو کیا اس وقت ملک کےدوسرے حصوں میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا تھا؟

کراچی اور سکھر سمیت سندھ بھر میں 8 ویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لسانی، نفرت اور صوبائیت کی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے آپ اندرون سندھ کے چند اضلاع کی پارٹی رہ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے کہا کہ چند دن پہلے مرادعلی شاہ نے این سی اوسی کو خط بھی لکھا تھا۔

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید43اموات،4ہزار323 نئےکیسز رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ لکھے جانے والے خط میں مرادعلی شاہ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کوبند کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ پتہ نہیں یہ لوگ کس طرح کی سیاست کررہے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان لوگوں کے اندرفہم وفراست اورتدبرنہیں ہے۔

کورونا نیشنل ایکشن پلان کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پشاور، خیبر، پنجابی، کشمیری اور گلگتی سمیت سب کام کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں