کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو رمضان میں عمرے کی اجازت


سعودی عرب کی حکومت نے رمضان میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر مسجد حرام میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزارت کے اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک سے مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے مناسک کی ادائی کے اجازت نامہ ان افراد کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔


متعلقہ خبریں