اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

مظاہرین نے سوہان پہ درختوں کو آگ لگادی، ٹریفک بلاک ہو گیا، اسلام آباد پولیس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں میں 9 نائجیرین اور 20 لوکل ڈیلرز شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے کی کوکین، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

لاہور: منشیات کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ 

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں  انسداد منشیات فورس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات اسمگل کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھاری تعداد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیرون اسمگل کی جانے والی نشہ آور ادوایات برآمد کر لیں تھیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں نے بیگ سے نشہ آور ممنوعہ گولیوں کے 9 پیکٹ برآمد ہونے پر جدہ جانے والی دونوں خواتین کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین سے برآمد کی گئی نشہ آور ممنوعہ گولیوں کا وزن 8 کلو گرام سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں