ممتاز نغمہ نگار سعید گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


پشاور: ملک کے ممتاز نغمہ نگار اور معروف شاعر سعید گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

معروف گلوکارشوکت علی کا بھارت میں مجسمہ

سعید گیلانی کا آج انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گند ھارا ہند کو بورڈ کے مطابق تحصیل گور گھٹڑی پشاور میں ادا کی گئی۔

سعید گیلانی نے اپنی فنی زندگی میں لاتعداد گیت تخلیق کیے لیکن انہیں بے پناہ شہرت سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا پرملی۔

ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اعداد و شمار کےمطابق مرحوم نے فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔ ان کے لکھے ہوئے گیتوں کو بھارتی گلوکاروں ادت نرائن اور کمار سانو نے بھی گایا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گیت سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا،ممتاز فلم اسٹار ندیم اور شبنم پر پکچرائز کیا گیا تھا۔

پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کر گئیں

نغمہ نگار سعید گیلانی کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم سعید گیلانی کا ایک بڑا کارنامہ حرفی نامہ ہے جو دسمبر 2018 میں منظر عام پر آئی تھی۔

حرفی نامہ گنداھارا ہندکو اکیڈمی کے تحت شائع ہوئی تھی۔ یہ دراصل ہندکو زبان کے شاعر ،ادیب اور محقق علی اویس خیال کی کتاب ورثہ کا منظوم اردو ترجمہ ہے۔

باراک اوبامہ کی دادی انتقال کر گئیں

ورثہ میں ہندکو زبان کے قدیم و جدید شعرا کا حرفیوں پر مشتمل کلام جمع کیا گیا تھا۔ اس میں 1740 سے لے کر 1993 تک کے منتخب ہندکو شعرا کاغیر مطبوعہ کلام منظر عام پر لایا گیا تھا جسے  سعید گیلانی نے ہندکو سے اردو میں منظوم ترجمہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں