یو ای اے: والد کو بچے کی پیدائش کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا


متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک شخص کو بچے کی پیدائش کی خوشی میں آتش بازی اور فائیر کریکر چلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ فائر کریکر اور آتش بازی کرنے سے ہمسائے میں موجود لوگوں کی پانچ گاڑیاں جل گئیں جب کہ پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس چیف نے اس ضمن میں میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم اور اس کے دو دوستوں کو گرفتار کر لیا۔

یو اے ای: کورونا سے بچاؤ، رمضان المبارک کیلیے نئے اقدامات کا اعلان

پولیس کے مطابق یو اے ای میں آتشبازی اور فائر کریکر کا استعمال قانون جرم ہے کیونکہ اس کے استعمال سے لوگوں کی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے باز رہیں اور اگر کسی شخص کو ایسا کرتا دیکھیں تو فورا پولیس کو آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں