آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد: 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے دیے جانے والے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب: ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا ہے۔

جن 6 تھانوں کےایس ایچ اوزکو معطل کیا گیا ہے ان میں ایس ایچ اوقلعہ گجرسنگھ انسپکٹرمدثراللہ، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹرمحمدعتیق ڈوگرشامل ہیں۔

معطل کیے جانے والوں میں ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن انسپکٹرمحمد اظہرنوید، ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشیر، ایڈیشنل ایس ایچ اوکوٹ لکھپت سب انسپکٹرعلی شیراور ایڈیشنل ایس ایچ اونشترکالونی سب انسپکٹراسدعباس شامل ہیں۔

لاہور پولیس نے رشوت خوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ہم نیوز کے مطابق اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن سب انسپکٹر عبدالواحد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے معطل کیے جانے والے تمام افسران کو فوری طور پر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور پولیس افسران کے اثاثوں کی تفصیلات کیلیے متحرک

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت دی تھی کہ کرمنل کیسز اور خراب ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کو فوری طورپر ایس ایچ او کے مناصب سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ کل تک ایسے تمام افسران کو ہٹا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں