لاہور: گیس دھماکے سے مکان منہدم، 4 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی


لاہور: لاہور کے ایک گھر گیس دھماکے سے مکان منہدم ہو گیا جس میں 4 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں دھماکہ گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی شناخت برہان، انوج، علی اور شیری کے نام سے ہوئی۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

لاہور میں کیولری گراؤنڈ، پنجاب ایمپلائی ہاؤسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹاؤن ایف اور ای بلاک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں راج گڑھ، چوہان روڈ، شادمان کالونی نمبر1، اسلام پورہ اور شاہ جمال اچھرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایک گھر ایک فرد، شاپنگ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں