ایمیزون نے چھوٹے کاروباری اداروں کو شراکت دار بنا لیا


ایمیزون نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں آگے بڑھتے ہوئے چھوٹے کاروباری اداروں کو بھی اپنا شراکت دار بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  دبئی میں قائم چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ایمیزون نے اپنے دروازے کھول دیے ہیں جو آن لائن صارفین تک اپنی اشیا کی ترسیل کے لیے کوشاں ہیں۔

ایمیزون نے ایک ایسی تربیتی ویڈیو کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت دبئی کے چھوٹے کاروباری حضرات ایمیزون تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ایمیزون مشرق وسطیٰ کے نائب صدر رونالڈو موچاوار نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں کو شراکت دار بنانا اور ان کی مدد کرنا ایمیزون کے بنیادی کام میں شام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل جی کو کھربوں روپوں کا نقصان ،موبائل فون بند کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ دبئی اکانومی میں موجود صلاحیت پر انہیں اعتماد ہے اور وہ چھوٹے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر آگے چلنا چاہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں