جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا


لاڑکانہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے تین صوبوں میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر کرلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دیا ہے۔

دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتحاد کے بعد حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی دو بڑی جماعتیں لاڑکانہ میں آمنے سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے یوآئی نے لاڑکانہ میں پی پی کےخلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جےیوآئی لاڑکانہ کی قیادت عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔

لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ اور رہنما امیربخش بھٹو جبکہ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں