پنجاب: ہفتے میں2دن بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا

حکومت پنجاب نے ہفتے میں2دن بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہفتہ اور اتوار کو بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔ سرکاری نوٹیفکیشن پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل پر نہیں ہوگا۔ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہفتہ، اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

کورونا سے شدید متاثر ہونے والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے28 اپریل تک بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ18 اپریل کے بعد  نویں سے بارہویں جماعت کے بچے تعلیمی اداروں میں آئیں۔

نویں سے بارہویں تک کلاسز میں سخت ایس او پیز پر عمل ہوگا۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے متعلق28 اپریل کو فیصلہ کیا جائے گا۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے۔ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں