قصور: پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

فوٹو: فائل


قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعے میں ملوث اہلکار سب انسپکٹرکو معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو خواتین کو دھکے دے کر گھر سے نکلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خواتین کو دھکے دینے والے سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نے پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ اس کی سابقہ اہلیہ  نے دس سے پندرہ افراد کے ساتھ قبضے کی نیت سے ٹرسٹ کی پراپرٹی میں داخل ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو خواتین تالے توڑ کر ٹرسٹ کی عمارت میں موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین باہر نکلنے پر راضی نہ تھیں جس پر سب انسپکٹر جمیل نے خواتین کو دھکے دے کر عمارت سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: جج کی اہل خانہ سمیت شہادت: پولیس نے دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا

درست درازی کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں