لاہور، پنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں اسکول عید تک کیلئے بند


لاہور: لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں اسکول عید تک کے لیے بند کر دیے گئے۔

پنجاب میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیم ادارے بند کرنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول عبدالفطر تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ متاثرہ 13 اضلاع میں 19 اپریل سے نویں تا بارہویں کلاسیں پیر اور جمعرات کو ہوں گی جبکہ پنجاب میں نویں تا بارہویں اور اے او لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ آج کے فیصلوں پر نظر ثانی کے لیے اجلاس دو ہفتوں بعد ہو گا۔


متعلقہ خبریں