عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا امکان

عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا امکان

فوٹو: فائل


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اے این پی شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراض ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوَں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔   شیری رحمان، پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری جواب تیار کریں گے۔

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ جواب حتمی منظوری کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا، شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد سی ای سی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اور شوکاز نوٹس کے جواب میں ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پی پی کو شوکاز نوٹس: اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی اور پی ڈی ایم اتحاد توڑنے کی کوششوں کا ن لیگ کو ذمہ ٹھہرایا جائے گا۔

گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کو اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کو شو کاز نوٹس جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں